یورپ،25فروری(ایجنسی) یورپی یونین کی پارلیمان کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن میں مداخلت اور اسے غیر مستحکم کرنے کے تناظر میں اسے اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔ یورپی پارلیمان میں منظور کی جانے والی اس قرارداد کے مطابق، "سعودی سربراہی
میں اتحادی ممالک کے فضائی حملوں اور یمن کی سمندری ناکہ بندی کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس سے یمن مزید غیر مستحکم ہوا ہے"۔ پارلیمان کی طرف سے یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یورپی یونین میں شامل ممالک کی طرف سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر پابندیوں کے لیے اقدامات کریں۔